ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تبلیغی جماعت کے لوگوں کو گھر جانے کی اجازت

تبلیغی جماعت کے لوگوں کو گھر جانے کی اجازت

Thu, 07 May 2020 08:13:45    S.O. News Service

نئی دہلی7/مئی (یو این آئی) دہلی سرکار نے کورونا وائرس انفیکشن سے صحت مند ہونے والے تبلیغی جماعت کے لوگوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی ہے -دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی-

انہوں نے کہا کہ جماعت کے جو متاثرین ٹھیک ہو چکے ہیں اور ان کی کورنٹین کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے، انہیں گھر جانے دیا جائے - انہوں نے کہا کہ ان جماعت والو ں میں سے جن پر بھی مقدمہ ہے ان پر دہلی پولیس کارروائی کرے - انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو پولیس حراست میں بھیجے اور باقی کو گھر جانے دے -

غور طلب ہے کی مارچ کے آخر میں نظام الدین مرکز سے یا کچھ دوسری جگہوں سے چار ہزار سے زیادہ جماعتی پھنسے ہوئے تھے - ان میں سے ایک ہزار سے زیادہ کورونا متاثرہ پائے گئے تھے-باقی لوگوں کو مختلف کوررنٹن سینٹر میں رکھا گیا تھا- ان تمام نے حضرت نظام الدین مرکزمیں منعقد مذہبی پروگرام‘جوڑ’میں شرکت کی تھی-


Share: